• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باطل کا مقابلہ کرنا اور حق پر ڈٹ جانا چاہئے،مزمل حسین شاہ

برسلز(پ ر)شہدائے کربلا کی بے مثال قربانیوں کی وجہ سے آج اسلام کی حقیقی تصویر کائنات کے سامنے موجود ہے۔ شہید کربلا نواسۂ رسول جگر گوشہ بتول امام عالی مقام حضرت امام حسینؓ نے اپنا کل سرمایہ دین محمدیؐ پر قربان کرکے قیامت تک آنے والے اہل ایمان کو حفاظت دین کا انمٹ جذبہ عطاکردیا۔ آج بھی اسی جذبۂ ایثار سے دنیائے یذیدیت پر لرزہ طاری ہے۔ ان خیالات کا اظہار سٹٹگارڈ جرمنی میں منعقدہ عظمت شہدائے کربلا کانفرنس میں مقررین نے اپنے اپنے انداز میں کیا۔ کانفرنس کے میزبان محمد احسن تارڑنے نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔ پروگرام کے مہمان خصوصی خطیب اسلام حضرت علامہ سید مزمل حسین شاہ جماعتی نے جذباتی انداز میں واقعہ کربلا کوتفصیل سے بیان کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں اپنی زندگیوں میں باطل سے مقابلہ کرتے ہوئے حق اور سچ پر ڈٹ جانا چاہئے۔ کربلا کے میدان میں پیش آنے والا واقعہ باطل اور حق کے درمیان فرق کو ظاہر کرتا ہے۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے علامہ حبیب فانی نے کیا۔ محفل میں حافظ حماد، عبدالغفار، سید محمود الحسن گیلانی، ریاض الدین قصوری اور سلطان چیمہ نے آقا نامدار کے حضور گلہائے عقیدت نچھاور کیے جبکہ صدارتی خطبہ حضرت علامہ مولانا محمد الیاس علوی نے دیا اور نوجوانوں کو محبت رسولؐ اور عشق آل رسولؐ کا درس دیا۔
تازہ ترین