• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسد علی جونیجو مسلم لیگ(ق) کےبلامقابلہ صدر منتخب

کراچی(اسٹاف رپورٹر) اسد علی جونیجو مسلم لیگ(ق) کے بلامقابلہ صدر جبکہ محمد طارق حسن کو 3سال کے لئے جنرل سیکریٹری کیلئے منتخب کرلیا گیا۔ دیگر عہدیداروں کی نامزدگی کا اختیار جنرل کونسل نے متفقہ طور پر اسد جونیجو اور طارق حسن کو سونپ دیا۔ چیف الیکشن کمشنر ندیم ایڈوکیٹ، چوہدری اسلم، محمد صادق شیخ، شکیل احمد، محمد اکرم قریشی نے کاغذات نامزدگی کی وصولی جانچ پڑتال اور واپسی کے بعد ان عہدیداروں کی بلامقابلہ کامیابی کا اعلان کیا۔
تازہ ترین