• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں3افراد جاں بحق

کراچی(اسٹاف رپورٹر)شہر کے مختلف علاقوں میں حادثات و واقعات میں 3؍افراد جاںبحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق لانڈھی ریلوے پولیس اسٹیشن کی حدود لانڈھی اور جمعہ گوٹھ کے درمیان  کراچی آنے والی  علامہ اقبال ایکسپریس کی زد میں آکر45 سالہ معروف شاہ ولد حمید شاہ جاںبحق ہوگیا،واقعے کی اطلا ع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کوفوری طور پر جناح اسپتال پہنچایا جہاں پر ضابطے کی کارروائی کے بعد پولیس نے لاش کو ورثاء کے حوالے کردی ہے۔منگھوپیر تھانے کی حدود منگھوپیر نہر سے ایک شخص کی ڈوبی ہوئی لاش ملی ،لاش کی اطلاع پرپولیس اور ریسکیو اہلکاروں نے موقع پرپہنچ کر لاش کو عباسی اسپتال پہنچایا،منگھوپیر تھانے کی ہیڈ محرر منیر نے بتایاکہ متوفی کی تاحال شناخت نہیں ہوسکی ہے۔پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش کو شناخت کے لئے ایدھی سرد خانے منتقل کردی ہے۔ شاہ لطیف تھانے کی حدود قائدآباد پل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 70سالہ راہگیر جاں بحق ہو گیا،اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو قانونی کارروائی کے لیئے اسپتال منتقل کیا ،پولیس کے مطابق متوفی کے پاس سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ہے ،پولیس نے لاش کو شناخت کے لیئے سرد خانے منتقل کر دیا ہے ۔
تازہ ترین