• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بریسٹ کینسر آگہی مہم،مزار قائدگلابی روشنی میں نہا گیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) بریسٹ کینسر کی آگہی مہم کے سلسلے میں ہفتے کو مزار قائدپر گلابی لائٹوں کا اہتمام کیا گیاجس سے قائد اعظم کا مزار گلابی روشنی میں نہا گیا، پنک ربن کمپین کے چیف ایگزیگیٹیو عمر آفتاب کا اس ضمن میں کہناتھا کہ بریسٹ کینسر کی آگہی کےلئے ہر سال اکتوبر کو آگہی کے مہینے کے طور پر منایا جاتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ  پاکستان میں سالانہ 40ہزار خواتین بریسٹ کینسر کے باعث ہلاک ہو جاتی ہیں،اگر اس مرض کی جلد تشخیص ہو جائے تو اس سے بچا جاسکتا ہے ۔ 
تازہ ترین