• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی بی اے سےاسٹیٹ بینک کے دفاتر کی منتقلی سے متعلق مشاورت نہیں کی گئی،لیا قت ساہی

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ڈیمو کریٹک ورکز یونین (سی بی اے) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیا قت علی ساہی نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کے ذیلی ادارے بینکنگ سروسز کارپوریشن کے چار ڈپارٹمنٹس کی لاہور منتقلی کا فیصلہ بینکنگ سروسز کارپوریشن کے آرڈیننس کی صریحاً خلاف ورزی ہے، اس سلسلے میں سی بی اےکے ساتھ کوئی مشاورت نہیں کی گئی، جس سے ملکی سطح پر تشویش پائی جاتی ہے کہ اگر انتظامیہ کا فیصلہ ادارے ، ملک اور ملازمین کے مفاد میں تھا تو پھر مشاورت کیوں نہیں گئی؟ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ آرڈیننس میں انتظامیہ کو پابند کیا گیا ہے کہ بینکنگ سروسز کارپوریشن کا ہیڈ آفس کراچی میں ہوگا،جس میں ہیڈ آفس کے تمام ڈپارٹمنٹس شامل ہیں۔ مگر  انتظامیہ کے اس فیصلے سے ہیڈ آفس دوحصوں میں تقسیم ہو گیا ہے۔
تازہ ترین