• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف علاقوں میں گینگ وار کارندوں سمیت 14 ملزمان گرفتار، اسلحہ اور منشیات برآمد

کراچی(اسٹاف رپورٹر)پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیوں کے دوان لیاری گینگ کے کارندوں سمیت 14ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ،منشیات اور دیگر اشیا برآمد کرلی، تفصیلات کے مطابق کھارادر پولیس نے لیاری میں  ملزم وسیم کچھی کو گرفتار کرکے اسلحہ برآمد کرلیا،پولیس نے ملزم وسیم کچھی کے ساتھی عبداللہ کو زخمی حالت میں سول اسپتال سےگرفتار کیا  تھا گرفتار ہونے والے دونوں ملزمان کا تعلق لیاری کے  عمیر کچھی گروپ سے ہے،سعودآباد پولیس نے 5ملزمان زبیر،شاہ رخ ،رضا،سہیل اور زبیر عالم کو گرفتار کرکے ایک 12بور رپیٹرتین30بور پستول  اور ڈیڑھ کلو اعلیٰ کولٹی کی چرس برآمد کرلی، سعید آباد پولیس نے  ملزم مظہر کوگرفتار کرکے ایک ٹی ٹی پستول برآمد کرلی،سولجر بازار پولیس نے دو ملزمان شاہ زیب  اور منظور احمد  کو گرفتار کرکے  دو ٹی ٹی پستول،چرس اور ایک مسروقہ موٹرسائیکل برآمد کرلی،اتحاد ٹاون پولیس نے اسنیپ چیکنگ کے دوران  دو ملزمان عمران اور دوست محمد کو گرفتار کرکے  دو ٹی ٹی پستول ،مسروقہ موٹرسائیکل اور لوٹا ہوا سامان برآمد کرلیا۔دریں اثنا الفلاح پولیس نے  ملت ٹائون  سے ملزم ریحان علی کو گرفتار کرلیا ،پولیس کے مطابق  ملزم  دکانوں کے تالے توڈکر لوٹ مار کے واقعات میں ملوث ہے ،الفلاح تھانے کی حدود ملیر جامعہ ملیہ کے قریب علی اکبر عرف اکوکو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے چھینی ہوئی موٹر سائیکل اور 7ایم ایم رائفل برآمد کرلیا ہے۔
تازہ ترین