• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمپریس مارکیٹ کی بحالی،اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا،گورنر سندھ

کراچی (اسٹاف رپورٹر)گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العبادخان نے کمشنر کراچی اور ڈپٹی میئر کے ہمراہ شہر کا دورہ کیا ، ایمپریس مارکیٹ اور اس کے اطراف میں جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لینے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ  ایمپریس مارکیٹ کو اس کی اصل حالت میں لایا جا رہا ہے اسے اسٹیٹ آف دی آرٹ بنایا جائے گا منصوبہ پر بڑی تیزی سے کام جاری ہے اور بہت جلد اسے مکمل کرلیا جائے گا، قبل ازیں گورنر سندھ لکی اسٹار چورنگی گئے اور وہاں پر جاری ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیا بعد ازاں ایمپریس مارکیٹ پہنچے جہاں انھیں ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی گئی ، گورنر سندھ نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ ایک بڑا منصوبہ ہے اس کے محرکات دور رس ہو نگے ا س منصوبہ کو پاکستان چوک تک بڑھارہے ہیں ، انہوں نے کہا کہ ایمپریس مارکیٹ شہر کی شناخت ہے اسے اس کو اصل حالت میں بحال کررہے ہیں شہریوں کے لئے یہ ایک ایسی جگہ بنے گی جہاں لوگ بہت محظوظ ہو نگے، انہوں نے کہا کہ اس پورے علاقہ میں سیورج اور پانی کی لائنیں برسوں پرانی ہیں جنھیں تبدیل کیا جارہا ہے جبکہ یہاں روڈنیٹ ورک بھی بنایا جا رہا ہے جس پر تیزی سے کام جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ جہانگیر پارک میں مختلف سہولیات فراہم کرکے اسے ایک خوبصورت تفریح گاہ میں تبدیل کردیا جائے گا جس کی تکمیل کے لئے بہت تیزی سے ترقیاتی کاموں کا آغاز ہو گیا ہے، انہوں نے کہا کہ جو عناصر شہر کے امن کو خراب کرنا چاہتے ہیں ان کے خلاف بھرپور ایکشن جاری رہے گا ۔
تازہ ترین