• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کورنگی میں گودام پر چھاپہ،سامان سے لدے3کنٹینر برآمد، ملزم گرفتار

کراچی(اسٹاف رپورٹر)اینٹی کار لفٹنگ سیل شریف آباد پولیس نے کورنگی میں کارروائی کرتے ہوئےلاکھوں روپے مالیت کےسامان سے  بھرےتین کنٹینربرآمد کرکے ایک ملزم کو گرفتار کرلیا،برآمد کئے گئے کنٹینر سائٹ ایریا سے چھینے گئے تھے، تفصیلات کے مطابق اینٹی کار لفٹنگ سیل پولیس شریف آباد  کے اہلکاروں نے  ہفتے کو خفیہ اطلاع پرکورنگی انڈس چورنگی کے قریب واقع گودام پر چھاپہ مار کر  ایک ملزم عاشق کو گرفتار کرکے گودام میں موجود تین کنٹینر برآمد کرلی جس میں لکڑی ، پیمپر اور بیڈ شیڈ  لدی ہوئی تھی،سب انسپکٹر چوہدری جاوید نے بتایا کہ سائٹ ایریا کے علاقے سے 20 اکتوبر کو پیمپر سے لوڈ کنٹینر TLL-390 لے کر کمپنی ملازم فیصل آباد جارہے تھے کہ رات 10 بجے کے قریب سپرہائی وے نہر کے قریب نامعلوم ملزمان نے اسلحہ کے زور پر کنٹینر چھین لیا،ان کا کہنا تھا کہ ملزمان شہر کے مختلف علاقوں سے اندرون سندھ جانے والے کنٹینرز کو چھیننے کے بعد مذکورہ گودام میں رکھتے تھے،گرفتار ملزم سے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ 
تازہ ترین