• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان جنگ کریں گے تو ریاست بھی کمزور نہیں ، نہال ہاشمی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا ہے کہ عمران خان ریاست کے خلاف جنگ کریں گے تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ریاست کمزور نہیں ہے، ہمیں آگے بڑھنے کےلئے نفرت کی سیاست کو ختم کرنا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی میں وزیراعظم لیپ ٹاپ اسکیم کے تحت منعقدہ تقریب کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی بھی موجود تھے۔ سینیٹر نہال ہاشمی نے کہا کہ عمران خان وزیراعظم بننے کی شدید خواہش رکھتے ہیں، جب تک وہ وزیراعظم نہیں بن جاتے وہ کسی ادارے اور نظام کو نہیں مانیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ریاست کے خلاف جنگ کریں گے تو انہیں معلوم ہونا چاہئے کہ ریاست کمزور نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ 80ءکے دہائی سے لے کر اب تک ہمارا ملک تجربہ گاہ بنا ہوا ہے اور یہاں پر سیاست اور اداروں میں تجربے کئے جا رہے ہیں، ملک اب ان تجربوں کا مزید متحمل نہیں ہوسکتا۔
تازہ ترین