• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 6 افراد ہلاک، 4 شدید زخمی، ملزم رپیٹر سمیت گرفتار

خیرپور ،خیرپورناتھن شاہ(بیورو رپورٹ،نامہ نگار ان)خیرپور ۔کراچی سے لاڑکانہ جانے والی کار کا ٹریکٹر ٹرالی کے ساتھ تصا دم کے نتیجے میں کار میں سوار 7سالہ بچی حرا موقع پر جانبحق جبکہ مشتاق خاتون ،عبدالجبار منگریو،محمد انور منگریواورعاشق علی شدید زخمی ہو گئے زخمیوں کو فوری طور پر اسپتال پہنچایا گیا جہاں مشتاق خاتون اور عاشق علی کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ دریں اثناء فیض گنج کے علاقے کرونڈی میں تیز رفتار مسافروین روڈ کراس کرنے والی 10سالہ بچی جونی کو کچل د یا، جسے بے ہوشی کی حالت میں اسپتال میں داخل کر دیا گیا ہے ۔ وارہ ۔گائوں گاجی کھوہاوڑ میں سرائی گل محمد کھوہاوڑ کی را ئسں مل پر مشین کی صفائی کے دوران سجاد علی بیلٹ میں پھنس کر موقع پر ہی جاںبحق ہوگیا۔خیرپورناتھن شاہ۔ گاؤں گاجی کھہاوڑ میں واقع را ئسں مل کی چھت سے اچانک گرنے سےنوجوان سجاد کھہاوڑ ھلاک ھوگیا ۔ گاؤں بشیر واڈھو میں گھر کے اندر کرنٹ لگنے سے خا تو ن ہوگئی ۔ گاؤں پپری میں دو سا لہ احمد علی ولد مختیار علی ابڑو گھر کے سامنےموجود واٹر کورس میں گرنے سےھلاک ہوگیا ۔انڈس ھائی وے پرتیز رفتار کار ا لٹنے سے کار سوار یونین کونسل کے چیئر مئن محمد علی میمن کی لڑکی شدید زخمی ہوگئی۔ مچھلی مارکیٹ میں پولیس نے چھاپہ مارکر ملزم توفیق چانڈیو کو رپیٹر سمیت گرفتار کر لیا ۔ ٹھٹھہ ۔ پیر پٹھو میں سڑک عبور کرنے کے دوران 8سالہ بچے سومار ولد رمضان ارباب کو تیز رفتار پک اپ نے کچل دیا جس کے نتیجے میں بچہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا، تھا۔گھوڑا باری کے قریب دریائے سندھ میں دولت پور میان کے مقام پر مچھلی کا شکار کرنے والے ماہی گیروں کی کشتی تیز ہوا کے باعث الٹ گئی جس کے نتیجے میں کشتی میں سوار ایک ماہی گیر ممتاز پاتنی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر چار کو دوسری کشتیوں میں سوار مقامی ماہی گیروں نے بچا لیا۔
تازہ ترین