• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہ یار ، جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان کو عمر قید اور جرمانے کی سزا

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) سیشن جج آنند رام سائرانی نے قتل کا جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان غلام قادر،منظور،غلام محمدکو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق داسوڑی تھانے کی حدود میں زمینی تکرار پر تینوں ملزمان نے ڈاسوڑی تھانے کی حدود میں 60 سالا میر حسن لوند نامی شخص کو ڈنڈوں اور کلہاڑیوں کے وار کر کے بیدردی سے قتل کر دیاتھا جس کا مقدمہ داسوڑی تھانے میں حاجی لاکھو کی مدعیت میں پولیس نے 2015میں مقدمہ درج کیا تھا مقدمہ درج ہونے کے بعد پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے مقدمہ میں نامزد ملزمان کو گرفتار کر کے سیشن جج کی عدالت میں پیش کیا اور ایک سال بعد جرم ثابت ہونے پر تین ملزمان غلام قادر منظور اور غلام محمد کو عمر قید اور ایک ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنا دی ۔
تازہ ترین