• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں ا نتہا پسندی کی گنجائش نہیں ، ریاض الحسن سروری

گھوٹکی( نامہ نگار) درگاہ حضرت سلطان باھو جھنگ کے سجادہ نشین سلطان ریاض الحسن سروری نے کہا ہے کہ سندھ سمیت پورے ملک میں ا نتہاپسندی کی کوئی گنجائش نہیں ہے صوفیوں اور بزرگوں کے پیغام میں امن اور سلامتی ہے۔ ان خیالات کا اظھار انہوں نے تحریک باھو سندھ کے صدر عبدالشکور چاچڑ ایڈووکیٹ کے ہمراہ پریس کلب میں پریس کانفرس کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ دہشتگردی اور ا نتہاپسندی کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں ہے اولیاؤں کی درگاہوں پر کبھی بھ ا نتہاپسندی کی حمایت نہیں کی گئی ہم امن چاہتے ہیں۔ ظلم کے ٓا گے سر جھکانے کے بجائے حق اور سچ کا ساتھ دینا چائیے انہوں نے کہا کہ صوفیوں ، بزرگوں اور اولیا اکرام اپنے پیغام سے دنیا میں انقلاب لائے ہمیں بھی انکی تعلیمات پر عمل کرنا چائیے انہوں نے کہا کہ حضرت سلطان باھو کے پیغام میں امن ، محبت اور بھائی چارے کا درس ملتا ہے۔
تازہ ترین