• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈگری: دو ہفتے قبل ہونیوالی چوری کا مقدمہ درج

ڈگری ( نامہ نگار) ڈگری کے وارڈ نمبر 7 نیو کالونی میں دو ہفتے قبل ہونے والی چوری کا مقدمہ درج  کرلیا گیا۔ مقدمہ عبدالرحمٰن ولد محمد اسحٰق قائم خانی کی مدعیت میں ڈگری تھانے میں دائر کیا گیا۔ مدعی عبدالرحمٰن قائم خانی نے موقف تھا کہ تین افراد اسکے گھر سے 2 موبائل فون 42000 روپے کیش اور ایک سونے کی انگوٹھی چوری کرکے لے گئے۔ پولیس نے عبدالرحمٰن کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے، تاحال کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی  ہے۔
تازہ ترین