• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹنڈو الہ یار : بھارتی جارحیت کیخلاف انسانی حقوق کی تنظیم کا احتجاج

ٹنڈوالہ یار (نامہ نگار) بھارتی جارحیت کے خلاف قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق کے درجنوں افراد کا ٹنڈوالہ یار پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا اور بھارت کے خلاف نعرے لگائے۔ مظا ہرے کے شرکاءنے بینرز اور پلے کارڈ اٹھارکھے تھے جن پر بھارت کے خلاف اور کشمیر کی آ زادی کے نعرے درج تھے اس موقع پر قومی کمیشن برائے بین المذاہب ہم آہنگی و انسانی حقوق ضلعی صدر محمد علی کوچوہان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بھارت میں مودی سرکار کے ایجنٹوں نے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رکھے ہیں۔ انھوں نے کہا کے ہم مودی سرکار کو بتانا چاہتے ہیں کہ اگر بھارت نے پاکستان کے خلاف کوئی بھی غلط قدم اٹھایا تو ہم تمام پاکستانی پاک افواج کے ساتھ مل کر بھارت سرکار اور اسکے ایجنٹوں کا خاتمہ کردینگے۔
تازہ ترین