• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نوشہروفیروز، بجلی کے 2 کروڑ روپے کی وصولی کیلئے سیپکو کا آپریشن

نوشہروفیروز (نامہ نگار) نوشہروفیروز میں سیپکو کی جانب سے بجلی کی 2 کروڑ بقایاجات کے حصول کے لئے آپریشن، 10 افراد گرفتار، 7 ٹرانسفامر اتار لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سیپکو کی ٹیم  اور نوشہروفیروز کی جانب سے سیپکو سکھر کے چیف اصغر علی، انجنیئر نثار احمد کی قیادت میں پولیس اور گارڈز کی مدد سے شہر کے مختلف علاقوں سے بقایات جات جمع نہ کرنے پر 8 ٹراانسفارمرز اتار لئے گئے اور 10 افراد کو  گرفتار کرلیا گیا ہے۔ اس موقع پر سیپکو افسران چیف اصغر علی، انجنيئر نثار احمد نے بتایا کہ آپریشن کے دوران 3 لاکھ روپے بقایاجات کی وصولی ہوئی ہے  اور مکمل بقایات کے وصولی کے لئے آپریشن جاری رہیگا جبکہ ٹرانسفامرز اترنے کہ باعث آدھا شہر بجلی  سے محروم ہوگیا ہے  جس کے باعث شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے بجلی چوروں کہ خلاف کارروائی کرنا اچھی بات ہے مگر تمام صارفین کو مشکلات میں ڈالنا کہاں کا انصاف ہے  یہ تو ہمارے ساتھ زیادتی کی انتہا ہے۔
تازہ ترین