• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گھارو:16 اکتوبر کی ریلی نے مخالفین کوپریشان کردیا ہے،غلام قادر پلیجو

گھارو (نامہ نگار) پیپلزپارٹی کے رہنما و چیئرمین ضلع کونسل ٹھٹھہ غلام قادر پلیجو نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی نے ہمیشہ غریب عوام کے حقوق کی بات کی ہے اور اسکے لیے عملی جدوجہد بھی کی ہے 16  اکتوبر کو کراچی میں بلاول بھٹو کی ریلی میں عوام کے ٹھاٹھے   مارتے  سمندر نے مخالفین کی نیندیں اڑا دی ہیں اور وہ دن دور نہیں جب پورے ملک پر پیپلز پارٹی کا راج ہو گا  یہ بات انھوں نے گھارو ٹاون کمیٹی کے چیئرمین عثمان کنبھار کی جانب سے انکے اعزاز میں دئیے گئے عشائیے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہی جس میں ضلع بھر سے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کونسلرز معززین  اور صحافیوں نے شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے غلام قادر پلیجو نے کہا کہ ضلع کی عوام نے جس بھرپور انداز میں مجھ پر اعتماد  کیا ہے اس پر میں ضلع کی عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں اور بلاتفریق ضلع کے عوام کی خدمت کی جائے گی۔ تقریب سے پیپلزپارٹی کے سابقہ صوبائی وزیر ڈاکٹر عبدالواحد سومرو  ضلع کونسل ملیر کے چیرمین سلمان مراد بلوچ لالہ رزاق عثمان کنبھار اور دیگر نے خطاب کیا۔
تازہ ترین