• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب تجاوزات کا خا تمہ ، متاثرین کا احتجاج

خیرپور(بیورو رپورٹ ) ریلوے نے بھاری پولیس فورس کی مد د سے فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب تجاوزات گرا دیں۔ ریلوے کے ایک افسر کے مطابق ریلوے حدو دپر قابض افراد کو متعدد بار نوٹس دیئے گئے تھے۔متاثر ہونے والے افراد غلام سرور ،ذوالفقار،محبوب علی،محمد یونس ،امتیاز،غوث بخش پھلپوٹو ،اللہ بخش گوپانگ اور دیگر نے صحافیوں کے سامنے احتجاج کر تے ہوئے بتایا کہ ریلوے نے بااثر افراد کے ساتھ مل کر ان کی 26دکا نیں اور 4ہوٹل مسمار کر کے کروڑوں روپے کا نقصا ن کیا ہے ہوٹل اور دکانیں قیمتی سامان سے بھر ی ہو ئی تھیں ۔ان کو سامان نکالنے تک کی اجازت نہیں دی گئی ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ گذشتہ 40برس سے فیض آباد ریلوے پھاٹک کے قریب روزگار کر رہے تھے ان کے ہوٹل اور دکانیں گرا کر ان کے روز گار پر ڈاکہ ڈالا گیا ہے انہوں نے کہاکہ ریلوے لائین ان کے ہوٹلوں اور دکانوں سے بہت دور ہے ان کو بے دخل کر کے بڑی زیادتی کی گئی ہے جس کی تحقیقات کرا کے ان کے نقصان کا ازالہ کیا جائے ۔
تازہ ترین