• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پولیس میں بھرتی ہونیوالے امیدواروں میں ملازمت کے آرڈر زتقسیم

شکارپور (نامہ نگار) محکمہ پولیس میں نئی بھرتیوں کے حوالے سےلئے گئے امتحانات  میں پاس ہونے والے امیدواروں کو ملازمت کے آرڈر تقسیم کرنے کے لئے پولیس گراؤنڈ شکارپور  میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ تقریب میں ایس ایس پی شکارپور عمرطفیل نے 293 پاس ہونے والے نوجوانوں کو سندھ پولیس میں سپاہی بھرتی کے آرڈر تقسیم کئے۔ اس موقع پر ایس ایس پی شکارپورنے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے سفارشی کلچر کو ختم کرتے ہوئے شکارپور سمیت پوری سندھ کے پڑھے لکھے نوجوانوں میں قابلیت کی بنیاد پر محکمہ پولیس میں بھرتیوں کا اعلان کیا  تھا، جس کی بنیاد پر یہ بھرتیاں کی جارہی ہیں۔  ہم امید کرتے ہیں کہ میرٹ پر آنے والے یہ نوجوان سپاہی ہمت، بہادری اور ایمانداری سے اپنے فرائض سرانجام دیکر اپنے ملک وقوم  سمیت محکمہء پولیس کا نام بھی روشن کریں گے۔
تازہ ترین