• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی میں پونے 2 ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف

اسلام آباد(صباح نیوز)پاکستان ہاؤسنگ اتھارتی میں پونے دو ارب روپے کی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے ،2012ء میں سرکاری افسران کو ایک ارب روپے سے زائد کی نوازشات دی گئیں۔آڈیٹر جنرل کی رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ سال 2012ء میں گریڈ 19،20،21 اور 22کے افسران کو جو پلاٹ دیئے گئے تھے افسران کو ایک ارب چار کروڑ روپے کی لیٹ پے منٹ معاف کر دی گئی ہے یہ ادائیگی قومی خزانے سے کی گئی ہے جبکہ 2009،2010،2011اور2012ءکے دوران مختلف منصوبوں میں تاخیر کی وجہ قومی خزانے کو 56 کروڑ نقصان ہوا ہے جبکہ پیمائش سے زائد ظاہر کر کے کنٹریکٹر کو چار کروڑ روپے سے زائد کی ادائیگی کی گئی ہے مشینری کی ٹرانسپورٹیشن کے دوران ایک کروڑ 10لاکھ روپے کا نقصان ہوا ہے ایسے کنٹریکٹر جو ڈیفالٹر ہو چکے تھے انہیں بھی خلاف ضابطہ 54لاکھ روپے کی ادائیگیاں کی گئی ہیں۔
تازہ ترین