• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کیخلاف پیمراکاکریک ڈاؤن

اسلام آباد/لاہور (نمائندہ گان جنگ)ملک بھر میں پیمرا انفورسمنٹ ا سٹاف کی غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور سی لائن اکویپمنٹ  کے خلاف کار روائیاں اور چھاپے جاری ہیں، پیمرا نے 15 اکتوبر  2016ء کو ڈیڈ لائن کا اعلان کیا تھا، جس کے تحت غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور غیر قانونی مواد دکھانے پر پابندی عائد کی گئی تھی15اکتوبر کی رات 12بجے سے بیشتر شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے ان چھاپوں کے دوران ہزاروں کیبل آپریٹرز کا معائنہ کیاگیا اور غیر قانونی کار رو ائی میں استعمال ہونے والے آلات کو قبضے میں لے لیا گیا علاوہ ازیں متعدد غیر قانونی کیبل نیٹ ورکس بھی دریافت ہوئے جن کا سامان فوری ضبط کر لیا گیااور دفاتر سیل کر دیے گئے جن شہروں میں چھاپے مارے گئے ان میں سرگودھا، میانوالی، خوشاب، بھکر،بھلوال، جوہر آباد، سِلانوالی، نور پور تھل، پشاور، نوشہرہ، مردان، چارسدہ، کوہاٹ، ڈی آئی خان، ہزارہ ریجن، کراچی، لاہور، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، ٹنڈوالہ یار،میرپور خاص، سیالکوٹ، نارووال، گجرات، حافظ آباد، شیخوپورہ، فیصل آباد، ملتان، بہاولپور، لیہ، لودھراں، مظفرگڑھ، جہلم، اٹک، راولپنڈی، چکوال، اوکاڑہ، قصور، کوہاٹ، جام شورو، بدین، ساہیوال، خانیوال، پیرمحل، جھنگ ، چنیوٹ شامل ہیں۔ 16اکتوبر سے آج تک ہزاروں کیبل آپریٹرزکا معائنہ کیا گیا اور 1287 کے خلاف کارروائی کی گئی اِن کارروائیوں اور چھاپوں کے دوران 1762آلات، جو کہ غیر قانونی کاروبار میں استعمال ہو رہے تھے قبضے میں لے لیے گئے 1762میں سے 253آلات غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ سے متعلق تھے ۔ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران 25غیر قانونی کیبل نیٹ ورکس کو بھی سیل کیا گیا۔ پیمرا کی چھاپہ مار ٹیموں نے کیبل کے علاوہ مختلف مارکیٹوں میں جہاں غیرقانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کا کاروبار ہو رہا تھا وہاں کسٹمز حکام کے ساتھ چھاپہ مار کر غیر قانونی آلات قبضے میں لے لیے۔ جو آلات قبضے میں لیے گئے، ان  میں4131غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ کے رسیورز، ایل این بی اور سی لائن رسیورز شامل ہیں۔ 19اکتوبر کو پیمرا نے ایک اور اعلامیہ جاری کیا تھا جس کے تحت تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کو واضح احکامات جاری کیے تھے کہ انڈین مواد دکھانے پر مکمل پابندی لگا دی گئی۔ پیمرا نے جمعہ21 اکتوبر سہ پہر تین بجے سے تمام ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز کی مانیٹرنگ شروع کر دی تھی اور رپورٹس مرتب ہونے کے فوری بعد پیمرا قوانین کے تحت کارروائی کا آغاز کر دیا جائے گااور خلاف ورزی کرنے والے ٹی وی چینلز اور ایف ایم ریڈیوز  کا لائسنس بغیر شو کاز نوٹس دیے منسوخ کر دیاجائیگا گے،علا وہ ازیں ملک بھر میں پیمرا انفورسمٹا سٹاف کی غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور سی لائن اکویپمنٹ کے خلاف کارروائیاں اور چھاپے جاری ہیں۔ پیمرا نے 15 اکتوبرکو ڈیڈلائن کا اعلان کیا تھا جس کے تحت غیر قانونی انڈین ڈی ٹی ایچ اور غیر قانونی مواد دکھانے پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ ملک بھر میں بیشتر شہروں میں کریک ڈاؤن جاری ہے ان چھاپوں کے دوران ہزاروں کیبل آپریٹروں کا معائنہ کیا گیا اور غیر قانونی کارروائی میں استعمال ہونے والے آلات کو قبضے میں لے لیا گیا۔
تازہ ترین