• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چار ماہ اسلام آباد میں بدبو پھیلانے والوں نے کرپشن کے جھنڈے گاڑ دیئے، فضل الرحمٰن

فیصل آباد ( آئی این پی، اے پی پی)کشمیر کمیٹی کے چیئرمین مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ انتشار پھیلانے والے منچلوں نے کے پی کے میں کرپشن کے جھنڈے گاڑ دیئے، پاناما لیکس پر شور مچانے والے جان لیں صرف الزام لگانے سے کوئی مجرم نہیں بن جاتا، اسلام آباد میں چار ماہ تک تعفن پھیلانے والے منچلے ملک میں سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا چاہتے ہیں، جب پاناما لیکس کا معاملہ سپریم کورٹ میں ہے پھر اسلام آباد میں دھرنے کا کیا جواز ہے، دھرنے والے بیرونی اشارے پر ملک کو غیر مستحکم کرنا چاہتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں گزشتہ روز یہاں مفتی محمود کانفرنس سے خطاب اور بعد ازاںمیڈ یا سے گفتگو کر تے ہوئے کیا۔ صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان بیرونی اشاروں پر مظاہرے کرتے پھر رہے ہیں خود قوم کے اربوں رو پے شو کت خا نم اسپتال کے نام پر ہضم کر گئے ،عمران خان خود آف شور کمپنیوں کا مو جد ہیں، کسی بھی دوسرے پر الزام لگا نے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکیں۔پنجاب کے عوام کی تذلیل کرنے والے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کے خلاف بغاوت کی دعوت دے دی ۔حکمرانوں نے عوام کا خون چوس کر خود کو طاقت ور بنایا ان کے مرد اپنے گھر کی نمائندگی کرنے کی صلاحیت نہیں رکھتے ، اس لئے ان کی خواتین گھر سے باہر نکلتی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کے عوام کے ووٹ ہی سے جاگیرداروں اور سرمایہ داروں کی گرفت مضبوط ہوئی۔ اب عوام ان کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں ۔حکمرانوں نے عوام کے حقوق پر ڈاکے ڈالے۔ حکومتی غلامانہ ذہنیت کی پالیسیوں کی وجہ سے ہر طرف آگ بھڑکی ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر کا مسئلہ بھی حل نہیں ہو رہا ۔ہم حکمرانوں سے حساب لینا چاہتے ہیں۔ دنیا بھر میں عسکری تنظیمیں امریکہ کی بنائی ہوئی ہیں۔ کانفرنس سے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبدالغفور حیدری ، حافظ حسین احمد ، وفاقی وزیر ہائوسنگ اکرم خان درانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خواجہ آصف جیسا رہنمامدارس پر کیچڑ اچھالے گا تو ہم بھی بولیں گے اقتدار کا سایہ پھر نواز شریف کے سر سے ہٹنے والا ہے۔ آف شور کمپنیاں بنا کر قومی دولت لوٹ کر بیرون ملک منتقل کرنے والے حکمران اسلامی نظام کے نفاذ سے خوفزدہ ہیں۔فضل الرحمن نے کہا کہ مدرسوں کو بند کرانے کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوگا۔
تازہ ترین