• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹیکس چوری پر گرفتار گریس ایمپوریئم کے مالک شیخ امین کی ضمانت مسترد

اسلام آباد (مہتاب حیدر) ایف بی آر کے خصوصی جج نے مبینہ ٹیکس چوری کےالزام میں گرفتار ملزم شیخ امین کی ضمانت مسترد کردی۔تفصیلات کے مطابق ایف بی آر ڈائریکٹوریٹ انٹیلی جنس اور انویسٹی گیشن، ان لینڈ ریونیو اسلام آباد نے18 اگست کو مقامی پولیس کی مددسے اسلام آباد کے انڈسٹریل ایریا میں گریس ایمپوریئم کے گودام پر چھاپہ مار کر کمپیوٹر اور ریکارڈ  تحویل میں لیا تھا، ابتدائی تحقیقات کے مطابق گریس ایمپوریئم سیلز ٹیکس کی چوری میں ملوث ہے جس کی بنا پر ایمپوریئم کے مالک کیخلاف ٹیکس چوری کا مقدمہ درج کروایا گیا تھا تاہم گزشتہ روز شیخ امین کی درخواست ضمانت مسترد کردی گئی  اور ان کا 3 روزہ جسمانی ریمانڈ دے دیا گیا ہے۔
تازہ ترین