• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خاتون اینکر کو تھپڑ،ایف سی اہلکار کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور

کراچی (این این آئی)کراچی کی مقامی عدالت نے نادرا آفس کے باہر خاتون اینکر کو تھپڑ مارنے والے ایف سی اہلکار کی 50 ہزارروپے کی ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی ہے ۔ہفتہ کوکراچی کی مقامی عدالت میں نادرا کے آفس کے باہر ایف سی اہلکار حسن کی جانب سے ضمانت قبل از گرفتاری سے متعلق درخواست دائر کی گئی۔ درخواست میں ایف سی اہلکار کو ضمانت قبل از گرفتاری دینے کی استدعا کی گئی ۔عدالت نے ایف سی اہلکار کی پچاس ہزار کے عوض ضمانت قبل از گرفتاری منظور کرلی۔ واضح رہے ایف سی اہلکارحسن نے لیاقت آباد میں نادرا کے دفتر  کے باہرنجی چینل کی اینکر کوکوریج کے دوران تھپڑ مارا تھا جس کا مقدمہ لیاقت آباد تھانے میں درج کیا گیا تھا۔
تازہ ترین