• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

2نومبر کو عمران خان بذریعہ ہیلی کاپٹراسلام آباد پہنچیں گے

اسلام آباد(ممتازعلوی)اس بات کا قوی امکان ہے کہ تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان 2نومبر کو تحریک انصاف کے دھرنے والے دن شاہ محمودقریشی ‘ جہانگیرترین اوردیگراہم رہنماؤں کے ہمراہ ہیلی کاپٹر کے ذریعے اسلام آبادکی شاہ فیصل مسجدکے قریب لینڈ کریں گے‘پی ٹی آئی کے اندرونی ذرائع نے دی نیوز کو بتایاکہ عمران آئندہ پشاورجائیں گے جہاں وہ چند دن قیام کریں گے جس کے بعد وہ وزیراعظم کو استعفیٰ دینے یا احتساب کیلئے پیش ہونے پر مجبورکرنے کیلئے ملکی تاریخ  کے اپنی نوعیت کے پہلے احتجاج کیلئے اسلام آبادپہنچیں  گے ۔
تازہ ترین