• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امن کانفر نسں نے قوم پرستوں کی نیندیںاُڑادی ہیں،قاری عبید

حب ( نامہ نگار)جمعیت علماء اسلام کے رہنماء قاری عبید اللہ نے یونٹ کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ 16اکتوبر کوخضدارمیں ہونے والی امن کانفر نسں نے قوم پرستوں کی نیندیںاُڑادی ہیں۔ جھا لاوان کے عوام نے ثابت کردیا کہ آنے والا دور جمعیت علماء اسلام کا ہوگا جھالاوان کے عوام محب وطن اسلام پسند اور دین دوست ہیں لاکھوں کی تعداد میں شرکت کرکے جمعیت علماء اسلام اورقائد ملت اسلامیہ حضرت مولانا فضل الرحمن سے اپنی والہانہ عقیدت و محبت کا بھر پور ثبوت دیا انہوں نے کہاکہ قوم پرستوں نے ہر دور میں عوام کو مایوس کیا قوم پرستی کے نعرے لگانے والے ا ب مزید عوام کو دھوکہ نہیں دے سکتے جمعیت علماء اسلام نے خضدار کی سر زمین پر اپنی قوت کا مظاہرہ کرکے قوم پرستی کو ہمیشہ کیلئے دفن کردیا۔
تازہ ترین