• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تانیہ پنجوانی کی دستاویزی فلم نےکینیڈا فلم فیسٹول ایوارڈ اپنے نام کرلیا

 ہیو سٹن (  زاہد اختر خانزادہ ) کینڈا کے شہر ٹورنٹو میں منعقد ہونے والے عالمی برادری کے فلمی میلے اینڈ فیسٹول میں اس بار ہیوسٹن کی امریکی نژاد پاکستانی تانیہ پنجوانی کی زیر ہدایت بنائی گئی دستاویزی فلم نے کینیڈا کے فیسٹول کا اعلیٰ ترین ایوارڈ اپنے نام کرتے ہوئے ٹورنٹو کا میلہ لوٹ لیا۔گلوبل کیمونٹی فلم فیسٹول میں پاکستانی معروف گلوکارہ صنم ماروی کی فنی خدمات اور زندگی کے بارے میں بنائے جانے والی دستاویزی فلم کو بہترین فلم قرار دیا گیا ۔مذکورہ فلمی میلہ میں اس ایورڈ کیلئے دنیا بھر سے سو سے زائد دستاویزی فلمیں  نمائش کیلئے پیش کی گئ تھیں جسمیں سے صرف 25فلموں کو اس مقابلہ کیلئے اہل قرار دیا گیا تھاعالمی  ماہرین نے تمام فلمیں دیکھنے کے بعد صرف دو دستاویزی فلموں کو فیسٹول کے اعلیٰ ترین ایوارڈ کیلئے منتخب کیا جس میں امریکن پاکستانی نژاد تانیہ پنجوانی کی مذکورہ فلم بھی شامل تھی۔
تازہ ترین