• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تین طلاقوں کا معاملہ ،بھارتی گجرات میں ہزاروں مسلمان خواتین کا مظاہرہ، ریلی

نئی دہلی (جنگ نیوز)بھارت میں مودی سرکاری کی مذہبی معاملات میں مداخلت،مسلمان سڑکوں پرنکل آئے ،گجرات میں ہزاروں  مسلما ن  خواتین نےحکومت کیخلاف اور شریعت کے حق میں مظاہرہ کیا اور  ریلی نکالی ، بھارت میں ان دنوں یکساں سول قانون کےلئے راہ ہموار کی جارہی ہے ،مسلم پرسنل لا بورڈ نے تین مرتبہ طلاق اور یکساں سول کود کے معاملے میں حکومت کی مخالفت کرتے ہوئے حالیہ کوششوں کو مذہب میں مداخلت سے تعبیر کیا ہے۔  خواتین مظاہرین  کا مطالبہ ہے کہ طلاق کے معاملے میں حکومت دخل نہ دے۔ خواتین نے اس سلسلے میں  میمورینڈم ضلع مجسٹریٹ کے حوالے کیا۔ مظاہرین نے  بینرز  اٹھا رکھے تھے جن پر لکھا تھا کہ حکومت شریعت کے قانون کو تبدیل کرنے کی کوشش نہ کرے ،ریلی میں شامل شہناز پٹیل نے کہا کہ ہم بتانا چاہتے ہیں کہ طلاق  پر شریعت کا قانون ہی بہترین ہے ،معاملہ بھارت کے آئین سے بھی اوپر ہے۔ انہوں نے کہاکہ ہم بھارت کے آئین کو سلام کرتے ہیں، لیکن جب بات شریعت کی ہو تو قرآن کا راستہ بہترین ہے۔
تازہ ترین