• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئندہ الیکشن سے قبل فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے، فرحت اللہ بابر

اسلام آباد (آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما سینیٹر فرحت اللہ بابر نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ فاٹا کو آئندہ عام انتخابات سے پہلے خیبرپختونخوا میں ضم کیا جائے اور صوبائی اسمبلی میں فاٹا کی نشست رکھی جائیں، عوامی نیشنل پارٹی کے سابق سینیٹر حاجی عدیل نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ مسلم لیگ ( ن ) کی حکومت کے ہوتے ہوئے فاٹا کو خیبرپختونخوا میں شامل نہیں کیا جائے گا، فاٹا سے رکن قومی اسمبلی کے رکن شاہ جی گل آفریدی نے کہا کہ فاٹا کے حوالے سے اصلاحات کی کمیٹی پارلیمنٹ کے زور پر نہیں اس کی سفارشات پر جلد عمل کیا جائے۔ اس بات کا اظہار ان رہنماؤں کی جانب سے فاٹا اصلاحات کے موضوع پر اسلام آباد میں انسانی حقوق کمیشن کے جانب سے منعقدہ مشاورت میں کیا گیا، مشاورت سے خطاب کرتے ہوئے پیپلزپارٹی کے سینیٹر فرحت اللہ بابر نے کہا کہ فاٹا اصلاحات کمیٹی کی جانب سے جو سفارشات دی گئی ہیں ان میں سے جو مثبت تجاویز ہیں ان میں سے علاقہ کو ہائی کورٹ اور سپریم کورٹ کے دائرہ اختیار میں لانا، فاٹا کو خیبرپختونخوا میں ضم کرنا، مکانی حکومتوں کا نظام قائم کرنا، علاقہ کیلئے 10؍ سال کیلئے ترقیاتی منصوبا بنانا شامل ہیں۔
تازہ ترین