• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایم کیوایم لندن کو پریس کانفرنس سے روک دیا، رینجرز نے ظفر عارف اور کنورخالد یونس کو حراست میں لے لیا

کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ رینجرز نے ایم کیو ایم لندن عبوری رابطہ کمیٹی کوپریس کانفرنس کرنے سے روک دیا،  رینجرز نے پروفیسر حسن ظفر اور کنور خالد یونس کو حراست میں لے لیا، ایم کیو ایم لندن کی عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن پروفیسر حسن ظفر اور کنور خالد یونس کوپریس کلب کے باہر سے حراست میں لے لیا ہے،جبکہ لندن عبوری رابطہ کمیٹی کے رکن   امجد اللہ خان پریس کلب میں موجود تھے،  وہ با ہر آئے تو رینجرز اہلکاروں نے انہیں بھی گرفتار کرلیا،تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم لندن کے رہنما پروفیسر حسن ظفر ،کنور خالد یونس اور دیگر رہنماؤں کے ہمراہ ہفتے کو کراچی پریس کلب  پریس کانفرنس کرنے کے لئے پہنچے تو وہاں پر پہلے سے موجود پاکستان رینجرز سندھ کے اہلکاروں نے پروفیسر حسن ظفر اور کنور خالد یونس کو حراست میں لے لیا۔متحدہ قومی مومنٹ لندن کی پاکستان میں عبوری رابطہ کمیٹی کی جانب سے دوپہیر 4 بجے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس ہو نی تھی،تاہم سندھ رینجرز کی بھاری نفری پریس کانفرنس کے مقررہ وقت سے قبل ہی پریس کلب کے باہر پہنچ گئی اور ایم کیو ایم لندن کے پروفیسر حسن ظفر اور کنور خالد یونس جیسے ہی پریس کلب کے قریب پہنچے سندھ رینجرز کے اہلکاروں نے دونوں رہنمائوں کو حراست میں لے لیا،اس دوران رینجرز اہلکاروں نے غلط فہمی کی بنیاد پر ایک صحافی کو حراست میں لے لیا تھا تاہم صحافیوں کی جانب سے نشاندہی پر  جس شخص کو حراست میں لیا گیا ہے وہ ایک صحافی ہے ،جس پر رینجرز اہلکاروں نے اسے رہا کردیا۔پروفیسر حسن ظفر اور کنور خالد یونس کی گرفتاری کے وقت ایم کیو ایم لند ن کے رہنما امجد اللہ خان پریس کلب میں موجود تھے ،رینجرز اہلکار پریس کلب کے باہر کھڑے رہے اور 4 گھنٹے بعد امجد اللہ خان جب پریس کلب سے باہر آئے تو رینجرز اہلکاروں نے انہیں بھی حراست میں لے لیا۔زرائع کے مطابق تینوں رہنمائوں کو میٹھا رام ہاسٹل منتقل کیا گیا ہے۔ 
تازہ ترین