• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پروفیسر حسن ظفر اور کنور خالد یونس کو رہا کیا جائے، ندیم نصرت

لندن ( جنگ نیوز)متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے کنوینرندیم نصرت نے رینجرزکی جانب سے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان پروفیسرحسن ظفر عارف اور کنورخالدیونس کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اوراسے کھلاظلم قراردیاہے۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کیخلاف ریاستی طاقت کا استعمال بند کیا جائے، پروفیسر حسن ظفر عارف،کنور خالد یونس، ایم کیو ایم رہنمائوں اور کارکنوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بند کیا جائے۔ اپنے ایک بیان میں ندیم نصرت نے کہاکہ رابطہ کمیٹی کے ارکان آج کچھ وکلاء کی ایم کیوایم میں شمولیت کے حوالے سے کراچی پریس کلب میں پریس کانفرنس کرناچاہتے تھے لیکن ہفتے کو جب پروفیسرحسن ظفرعارف اورکنورخالدیونس پریس کانفرنس کے سلسلے میں پریس کلب پہنچے تو رینجرزنے انہیں وہاںسے گرفتارکرلیا۔ ندیم نصرت نے پروفیسرحسن ظفر عارف اورکنورخالدیونس کی گرفتاری کی شدیدالفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیو ایم جوایک قانونی جماعت ہے اس کواس کی پرامن سیاسی سرگرمیاں انجام دینے تک کی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔ انہیں پریس کانفرنس تک کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ہے، ریاستی طاقت کے ذریعے ایم کیوایم کوختم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔
تازہ ترین