• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نصرت بھٹو نےبہادری سے بحرانوں کا مقابلہ کیا، سانحات سے گزریں،آصف زرداری

اسلام آباد(آئی این پی) سابق صدرمملکت اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سربراہ آصف علی زرداری نے مادر جمہوریت بیگم نصرت بھٹو کی پانچویں برسی کے موقع پر اپنے پیغام میں انہیں زبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مادر جمہوریت ایک قدآور شخصیت تھیں، ایک ایسی خاتون تھیں جنہوں نے نہایت بہادری سے بحرانوں کا مقابلہ کیا اور سانحات سے گزریں لیکن جمہوری جدوجہد کرتے ہوئے مستقبل کی نسلوں کے لئے راستے روشن کر گئیں۔ ان کی ہمت، بہادری، برداشت اور صبر کی مثال ملک میں جمہوریت پسندلوگوں کے لئے روشنی کا مینار رہے گی۔ انہوں نے ذاتی طور پر سانحات کا سامنا کیا لیکن اس کے باوجود جمہوریت کے لئے ایک عظم الشان جدوجہد کی قیادت کی لیکن یہ انتہائی افسوسناک بات ہے کہ اب جبکہ ان کی کوششوں کے نتیجے میں ملک میں جمہوری نظام مضبوط ہو چکا ہے وہ ہمارے درمیان نہیں۔ انہیں یادکرنے اور انہیں خراج عقیدت پیش کرنے کا بہترین طریقہ یہ ہے کہ ملک میں جمہوری اداروں کو مضبوط کیا جائے اور جمہوریت کے خلاف کسی بھی کوشش پر نظر رکھی جائے۔ آصف علی زرداری نے بیگم نصرت بھٹو کی روح کے ایصال ثواب کے لئے دعا بھی کی۔
تازہ ترین