• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے ملازمین کا احتجاجی دھرنا

ڈیرہ غازیخان (نمائندہ جنگ)تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے ملازمین کا جناح ہال میں احتجاجی دھرنا ، تفصیلات کے مطابق ٹی ایم اے ڈیرہ ڈسپوزل ورکس ، نالہ گینگ ، پیٹر آپریٹر اور نالی بیلداروں نے تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر ٹی ایم اے افسران کیخلاف شدید احتجاجی دھرنا دیا ، ملازمین کے مطابق ٹی ایم اے افسران نے اپنے چہیتے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کردی ،مگر با قاعدگی سے ڈیوٹی دینے والوں کو تاحال تنخواہوں کی ادائیگی نہیں کی جا رہی ،جبکہ سارا دن شہر بھر کی گندگی صاف کرنے کے باوجود ہمیں وقت پر تنخواہ نہیں ملتی، اس موقع پر بلدیہ ایمپلائز یونین ٹی ایم اے کے چیئر مین مرزا محمد عیسیٰ نے کہا کہ فرض شناس ملازمین کیساتھ افسران کا امتیازی سلوک کسی صورت قبول نہیں، انہوں نے کہا کہ   ملازمین کو ترجیحی بنیادوں پر  5  تاریخ سے پہلے تنخواہوں کی ادائیگی نہ کی گئی تو بلدیہ ایمپلائز یونین راست اقدام کریگی، اس موقع پر مظاہرین خادم حسین شاہ ، محمد انور گوپانگ ، استاد محمد اقبال ، محمد انور پاشا ، محمد اقبال پیٹر آپریٹر ، سجاد حسین ، محمد لعل ، صابر حسین ، محمد باقر وغیرہ نے ڈی سی او ڈیرہ  سے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر تنخواہوں کی ادائیگی کی جائے۔
تازہ ترین