• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو سہولیات فراہم کرنا نصب العین ہے ،ڈاکٹر محمد شفیق

ڈیرہ غازی خان ( نامہ نگار)چیئر مین ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ ڈیرہ ڈاکٹر محمد شفیق نے کہا ہے کہ طلبہ و طالبات کوامتحان سے لیکر نتائج   تک ہمہ قسمی سہولیات فراہم کرنا ہمارا نصب العین ہے، انکی رجسٹریشن سے رزلٹ کارڈ کے اجرا  تک کے پراسیس کوجدید ٹیکنالوجی کے ذریعے آسان سے معیاری بنانے کے لیے کوشاں ہیں ،یہ بات انہوں نے چیئر مین کمپیوٹر ڈیپارٹمنٹ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی اسلام آباد پروفیسر ڈاکٹر نذیر اے سانگھی بورڈ ہذا میں دورہ کے دوران بتائی ۔اور ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کے افسران و کمپیوٹر سیکشن کے متعلقین کو دفتری امور و کمپیوٹر سے متعلقہ تمام سرگرمیوں کے سلسلہ میں خصوصی طور پر رہنمائی فرمائی، اس سلسلہ میں کمپیوٹر سیکشن کی طرف سے جونیئر پروگرامر امجد رزاق غوری نے رجسٹریشن سے رزلٹ کارڈ کے اجراء تک تمام سسٹم کے بارے میں مکمل طور پر بریف کیااس موقع پر اکیڈمک اور کنڈکشن آف ایگزامینیشن و ڈیکلریشن آف رزلٹ کے امور کے سلسلہ میں پروفیسر ڈاکٹر نذیر احمد سانگھی کی رہنمائی حاصل کی گئی اجلاس میں کنٹرولر امتحانات چوہدری مشتاق علی ، سیکرٹری بورڈ راؤ شاہد محمود ،کے علاوہ بورڈہذا کے افسران و اہلکاران موجود تھے ۔
تازہ ترین