• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لڑائی جھگڑوں کےمتعددواقعات ‘قتل کی دھمکیاں دینےپرمقدمات درج

ڈیرہ غازی خان(نامہ نگار )لڑائی جھگڑوں کے متعددواقعات وقتل کی دھمکیاں دینےپرپولیس نے مقدمات درج کرلیے،سخی سرورپولیس کودیئےگئے بیان میں رفیق نےبتایاکہ جمال سمیت5ملزمان نے اُسے رشتہ کےتنازعہ پرناحق مضروب کیا،تونسہ صدرپولیس کو عمران نےبیان دیاکہ آصف سمیت دو ملزمان نے اُسے جھگڑاکےدوران زخمی کیا،تونسہ سٹی پولیس کومحمدایازنے تحریردی کہ شاہ جہان سمیت تین ملزمان نےاُسےزخمی کیا،کوٹ چھٹہ پولیس کو محمد عمر نےبیان دیاکہ یٰسین  سمیت10ملزمان نےاُسے قتل کی دھمکیاں دیں،تھانہ گدائی پولیس کو دیئےگئےبیان میں غلام عباس کا کہنا تھا کہ حمیدہ بی بی نےاُسکی بیٹی کوپسٹل مارکرزخمی کیاجوہسپتال میں زیرعلاج ہے،تمام واقعات میں پولیس نے مقدمات درج کرلئےگئے۔
تازہ ترین