حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) الحبش شیدی جماعت کے رہنماؤں نے کہا ہے کہ بھا رت سے لڑنے کے لئے قوم کا بچہ بچہ تیار ہے۔ پریس کانفرنس سے معشوق علی قمبرانی و دیگر نے کہا کہ بلاول بھٹو کی جانب سے شہید ہوشو شیدی کی یاد میں یادگار تعمیر کرانے پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی جماعت اب مرسوں مرسوں پاکستان نہ ڈیسوں کا نعرہ اور جنرل راحیل شریف کی حمایت کرتی ہے۔