• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حیسکوکے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسرزکا اسکیل بھی 17کیا جائے،عبداللطیف نظامانی

حیدرآباد (بیورو رپورٹ) حیسکوکے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر ادارے میں اہم حیثیت رکھتے ہیں جو کام کرنے والے تمام ملازمین کے مالی بوجھ کو بروقت ادا کرکے انکی زندگی کی گاڑی کو رواں دواں رکھتے ہیں لہذا دیگر اسٹاف کی طرح انکا اسکیل بھی 16 سے بڑھا کر 17کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار آل پاکستان واپڈا ہائیڈرو الیکٹرک ورکرز یونین کے مرکزی صدر عبداللطیف نظامانی نے لیبر ھال حیدرآباد میں حیسکو سے تعلق رکھنے والے ڈویژنل اکاؤنٹس آفیسر کے ایک وفد سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
تازہ ترین