• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پیپلز پارٹی نے عوامی قدروں اور جمہوری وقار کو اجاگر کیا ہے

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) پاکستان پیپلز پارٹی کے سابق ایم این اے عبدالعزیز میمن اور صوبائی رہنما شبیر احمد حیدری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ سانحہ کار ساز کے حوالے سے نکالی گئی پیپلز پارٹی کی سلام شہداءریلی پاکستان کی سیاسی تاریخ کی سب سے بڑی ریلی تھی۔ انہوں نے کہا کہ جلا وطنی کے بعد پاکستان واپسی پر بے نظیر بھٹو کی استقبالیہ ریلی سے بڑی ریلی کا انعقاد کرکے پاکستان پیپلز پارٹی نے جہاں عوامی قدروں کا جمہوری وقار اور اس کی اہمیت و فعالت کو اجاگر کیا ہے وہاں صوبائی تعصبات اور مرکز گریز رجحانات کو بھی زائل کیا۔ انہوں نے نثار کھوڑو کو پارٹی کا صوبائی صدر نامزد ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ سندھ میں بحیثیت صدر نثار کھوڑو جیسے زیرک سیاستدان کی قیادت تدبر اور تجربے کی اشد ضرورت محسوس کی جارہی تھی۔
تازہ ترین