• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکھر : مہر برادری کا احتجاجی مظاہرہ

سکھر (بیورو رپورٹ)سکھر کے علاقے سستی بستی کے رہائشی مہر برادری کی جانب سے با اثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف سکھر پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔ مظاہرین بااثر افراد کی زیادتیوں کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرے کی قیادت ضمیراں ، ندیم ودیگر نے کی۔ اس موقع پر مسمات ضمیراں نے الزام عائد کیا کہ کچھ عرصہ قبل اس کا شوہر روشن علی جوکہ بیماری کے باعث سول اسپتال سکھر میں انتقال کر گیا تھا کا  الزام میرے دیور پر لگایا جا رہا ہے اور آئے روز ہمارے گھروں پر حملہ کر کے ہمیں ہراساں کیا جارہا ہے، انہوں نے بالا حکام سے اپیل ہے کہ ملزمان کے خلاف کارروائی کر کے ہمیں تحفظ فراہم کیا جائے۔
تازہ ترین