• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈیتھااولڈ مائنر میں مختلف مقامات پر شگاف، فصلیں زیرآب

مورو(نامہ نگار) گاؤں گولو پوٹھو کے مقام پر نتھر ڈیتھا اولڈ مائنر کے آر ڈی 65 سے 70 تک مختلف جگہوں پر شگاف پڑ گئے جس کے باعث 50 سے زائد ایکڑ پر کاشت فصلیں ڈوب گئیں جسکے باعث آبادگاروں کو  لاکھوں روپے کا نقصان بتایا جاتا ہے۔ فصلوں میں گنا، چاول، کپاس، گوار اور دیگر شامل ہیں۔ شگاف پڑنے کی اطلاع آبپاشی عملے کو دی گئی لیکن عملہ  شگاف کے مقام پر نہ پہنچا۔ گاؤں والوں نے اپنی مدد آپ کے تحت شگاف کو بند کر لیا ہے۔ اس سلسلے میں آبادگاروں غلام شبیر، سکندر مہر، شیر، حاجی لعل بخش اور دیگر نے کہا کہ شگاف پڑنے کی اطلاع فوری طور پر محکمہ آبپاشی کے اہلکاروں کو دی گئی لیکن کسی نے توجہ نہیں دی اور لاپروائی سے فصلوں کو لاکھوں روپے کا نقصان پہنچا ہے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ نقصان کا فوری طور پر ازالہ کیا جائے۔
تازہ ترین