• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شکار پور : سول اسپتال سے ادویات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار

شکارپور(نامہ نگار) سول اسپتال شکارپور سے لاکھوں روپے مالیت کی ادویات چوری کرنے والے ملزمان گرفتار کر لئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق سول اسپتال شکارپور کے ادویہ اسٹور سے ملازمین ادویات کےمتعدد کارٹن چراکر لے جارہے تھے کہ وہاں موجود چوکیدار نے پولیس کو اطلاع دی۔ تھانہ نیو فوجداری کی پولیس نے بروقت پہنچ کر واقعے میں ملوث اسپتال کے ملازمین نظیر منگی،  غلام نبی، رستم اور پترس کو گرفتار کرکے تھانے میں بند کردیا۔ ذرائع کے مطابق سیاسی مداخلت کے بعد نظیر منگی اور تینوں ملازمین کو رہا کرکےان کے بیٹوں مقصود،دانیال اور عمران کو حراست میں لے لیا گیا۔اس سلسلے میں ایس ایچ اوتھانہ نیو فوجداری ممتاز مروت نے بتایا کہ ملزمان نے اپنے جرم کا اعتراف کرلیا ہےکہ وہ اسپتال سے ادویات کی چوری میں ملوث ہیں۔واضح رہے کہ یہ چوری شدہ سرکاری  ادویات  مارکیٹ میں نجی میڈیکل اسٹورز پر بیچی جاتی تھیں۔
تازہ ترین