• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

محراب پور اور گرد و نواح میں بیت المال فارم کے نام پر جعل سازی

محراب پور (نامہ نگار)   محراب پور اور اسکے گردونواح ہالانی،بہلانی،کوٹری کبیر اور دیگر شہروں میں جعل سازوں کا ایک گروہ بیت المال کے فوٹو کاپی کئے ہوئے فارم بھر کر ان سے سرکاری فیس کے نام سے 200 سے 300  روپے وصول کررہا ہے۔  وارڈ نمبر4مغل محلہ اس گروہ کا مرکز بتایا جاتا ہے۔ جہاں کمبوہ اور مغل برادری سے تعلق رکھنے والے کچھ جعل ساز یہ فارم بھر کر سادہ لوح عوام خصوصا خواتین کولوٹ رہے ہیں اور اب تک ہزاروں کی تعداد میں فارم بھر کرمحکمہ ڈاک کے ذریعے بیت المال اسلام آبادکے ایڈریس پر بھیج چکے ہیں۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذرائع کے مطابق انہیں بھی اس طرح بیت المال کے نام پر فارم بھرنے کی شکایتیں ملی  ہیں۔ انہوں نے بیت المال کے ایسے فارموں کی تردید کرتے ہوئے عوام کو ہوشیار رہنے کی تلقین کی ہے۔  دوسری جانب محراب پور کی پولیس تمام حقائق جانتے ہوئے عوامی شکایت کے باوجود مذکورہ جعل ساز گینگ کیخلاف کارروائی سے گریزاں ہے ۔ سماجی تنظیم اسٹاپ کے عبدالخالق نے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین