• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ٹرکوں سے غیرقانونی ٹیکس کی وصو لی کیخلاف وفاقی محتسب اعلیٰ کو درخواست

 کوٹری (نامہ نگار) لاکھڑا کول مائینز سے کوئلہ لے جانےوالے ٹرکوں سے غیر قانونی ٹیکس وصولی کےخلاف بھٹائی کول مائینز کے پروپرائٹر نے وفاقی محتسب اعلیٰ ٹیکس کی عدالت میں درخواست دائر کردی ۔وفاقی محتسب اعلی نے فریقین سے جواب طلب کرلیا۔تفصیلات کے مطابق لاکھڑا کول مائینز سے کوئلہ لے جانے والے سیکروں ٹریلروں سے حبیب اللہ موڑ پر سیلز ٹیکس کے نام پر بھاری رقم وصول کرنے کےخلاف بھٹائی کول مائینز کے پروپرائٹر قاضی غلام حسین نے وفاقی محتسب اعلی ٹیکس اسلام آباد کی عدالت میں درخواست دائر کرتے ہوئے چیف کمشنر ایف بی آر،آر ٹی او حیدرآباد ،جنرل سیکریٹری پاکستان اونر ایسوسی ایشن نجیب الرحمن،جنرل منیجر انڈس کول مائینز محمد علی بھٹی ودیگر کو فریق بناتے ہوئے موقف اختیار کیا ہے کہ جامشورو کے علاقے لاکھڑا سے کوئلہ لے جانے والے ٹریلروں سے زبردستی غیر قانونی ٹیکس وصول کیا جارہا ہے اور سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا جارہا ہے ۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ فوری غیر قانونی ٹیکس وصولی بند کرائی جائے ۔مذکورہ عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب داخل کرنے کو کہا ہے ۔دوسری جانب غیر قانونی ٹیکس وصولی کےخلاف ٹرک ڈرائیوروں نے حبیب اللہ موڑ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پرائیویٹ ایسوسی ایشن نے مقامی انتظامیہ سے ملی بھگت کرکے ٹرک ڈرائیوروں سے لاکھوں روپے غیر قانونی طریقے سے وصول کئے جارہے ہیں جس کا زیادہ حصہ ہڑپ کرلیا جاتا ہے انہوں نے الزام عائد کیا کہ مسلسل احتجاج اور دھرنوں کے باوجود کوئی سنوائی نہیں ہوئی ۔انہوں نے اعلی حکام سے نوٹس لینے اور غیر قانونی ٹیکس وصولی بند کرانے کا مطالبہ کیا ہے۔
تازہ ترین