• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جام شورو: مغوی بیٹی کو بازیاب کرانے کی اپیل

 جام شورو(نامہ نگار)  کوٹری کی غریب آباد کالونی سے 9سالہ لڑکی فہمیدہ عرف مسکان پلائی ولد غلام رسول پلائی کو گن پوائنٹ پر اغوا لرلیا گیا۔ لڑکی کے والد غلام رسول پلائی نے پریس کانفرنس کرتے  ہوئے  بتایا کہ فہمیدہ عرف مسکان پلائی کو 14اکتوبر کو میری پہلی بیوی فریدہ ڈاوچ اور اس کے موجودہ شوہر عبدالجبارقریشی نامعلوم  افراد کے ہاتھوں گن پوائنٹ پرمیری بیٹی کو  اغوا کرنے کے بعد مجھے قتل  کی دھمکیاں دی جارہیں ہیں۔ انہوں نے  الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ   لڑکی کے اغوا کی بروقت اطلاع ٹی بی پولیس پوسٹ کوٹری کو دینے کے دوران ملزماں پر مقدمہ درج کرنے کو کہا گیا تاہم پولیس نے مقدمہ درج نہیں کیا۔انہوں نے حکام بالا کو تحریری طور پر آگاہ کرنے کے دوران لڑکی کی فوری بازیابی ،تحفظ فراہم کرنے اور ملزماں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کی اپیل کی ہے ۔
تازہ ترین