• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مختلف واقعات میں 7 افراد ہلاک، 12 زخمی، ملزم گرفتار، دیسی شراب برآمد

خیرپور + ڈوکری +مورو(بیورو رپورٹ+نامہ نگاران ) مختکف وا قعات میں 7ا فراد ہلاک، 12ز خمی, ملز م گرفتار ،دیسی شراب برآمد,۔ خیرپور اگڑا کے قریب گوٹھ مہرو اہن میں پلاٹ کے تناز ع پر منگی اور کھوڑا برادریوں کے 2گر وپوں کے درمیان تصادم میں 5افراد زخمی ہو گئے ،دریں اثناء رسول آباد میں گدھا گاڑی کی ٹکر سے 2افرادشدید زخمی ہو گئے دونوں زخمی روڈ کراس کر رہے تھے ۔ ڈوکری گاؤن حکیم سندیلو کے کچھ افراد دادو کینا ل سے کشتی میں سوار ھوکر سامنے والے گاوں جارھے تھےکہ ایک بچہ شوکت علی سندیلو کشتی سےگر کرڈ وب گیا- مورو قومی شاہراہ سدھوجا کے مقام پر تیز رفتار ٹر یلر نے موٹر سائیکل کو کچل د یا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار نوجوان فیاض میمن اور عامر میمن، زخمی ہو گئے ۔ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے فیاض میمن ہلاک ہو گیا۔ ٹنڈومحمدخان احمد شیر گلی میمن محلہ کا رہائشی 2سالہ بچہ انیس الرحمان میمن پانی کی بالٹی میں گرکر ڈو بنے سے جاں بحق ہوگیا ۔ ہالامٹیاری کے قریب پولیس مقابلے میں گروہ کے سرغنہ سمیت 3خطرناک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار اسلحہ برآمد ہو ا۔ ایس،ایس،پی مٹیاری ظفر اقبال ملک کی ہدایت پر جاری جرائم پیشہ افراد کے خلاف آپریشن کے دوران سی،آئی،اے پولیس نے مٹیاری سے ملحقہ حسینی فارم کے قریب واردات کیلئے جھاڑیوں میں چھپے ڈاکووٗں کے محاصرے میں لے لیا جس پر ڈاکووٗں نے پولیس پر فائرنگ کردی گئی پولیس کی مدد کے ساتھ سی۔آئی،اے پولیس کی مورچہ بند فائرنگ کے بعد گروہ کے سرغنہ ڈاکو شاہنواز راہو،ا حمدعبدالغفار گھیلواور شمن علی کھوسو کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیاجبکہ اسمعٰیل ماچھی،انور ماچھی اور علی شیر میتلورات کی تاریکی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے زخمی ڈاکووٗں کے قبضے سے کلاشنکوف رائفلز اور سیکڑوں گولیاں برآمد ہو ئیں۔ شاہ پورچاکر گوٹھ شیر محمد لغاری میں 10 سالہ بچہ یاسین کرنٹ لگنے سے موقع پر ہی جانبحق ہوگیا ۔ گوٹھ غلام محمد لغاری میں پھٹی کی چنائی کرنے والی محنت کش عورت کی چار سالہ بچی نیلم شیخ کھیلتے ہوئے واٹر کورس میں گر کر جانبحق ہوگئی ۔ ٹھٹھہ کینجھر جھیل میں نہاتے ہوئے نوجوان نذر علی ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔ کوٹری جیکب آباد پولیس نے کوٹری کے علاقے نانگولائن میں ایک گھر پر چھاپہ مار کر عمران پہنور اور رؤف پہنور کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق مذکورہ افراد کےخلاف مقدمی درج ہے جس پر گرفتاری عمل میں لائی گئی ہے۔ڈگریپولیس نے دوران گشت بائی پاس روڈ پر ریاض عرف راجہ کو گرفتار کرکے اسکے قبضے سے 20 لیڑ دیسی شراب برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ۔ میرپور خاص بھانسنگھ آباد میں رہائش پذیر 17سالہ لڑکی (ک) اپنے گھر کی دوسری منزل پر جھلس کر شدید زخمی ہوگئی،جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال پہنچادیا گیا،جہاں ابتدائی طبی امداد دے کر اسے حیدآباد روانہ کردیا گیا، پولیس نے رابطہ کرنے پر بتایا کہ تحقیقات کے بعد ہی حقائق سامنے آئیں گے۔ شکارپور گڑھی یاسین کے علاقے ڈکھن کے قریب قومی شاہراہ پر مختلف سمتوں سے آنے والی دو تیزرفتار کاروں کے تصادم کے نتیجے میں خانپور کی رہائشی لیڈی ڈاکٹر صفیہ ظفر آرائیں ، ان کا ڈرائیور نوید ٹگڑ،دوسری کار میں سوار جیکب آباد کے رہائشی دو بھائی گلاب انور رند اور عدیل انور رند شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو لاڑکانہ اسپتال پہنچایا جارہا تھا کہ 32سالہ ڈاکٹر صفیہ نے راستے میں ہی دم توڑ دیا، جبکہ دیگر زخمی لاڑکانہ اسپتال میں زیر علاج ہیں۔خفیہ اطلاع ملنے پر رحیم آباد کے قریب پولیس نے کاروائی کرتے ہوئےمبینہ پولیس مقابلے میں مفرور ملزم حفیظ اللہ پہوڑ کو گرفتار کرلیا۔
تازہ ترین