• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نواسہ رسولَ کی قربانیوں کو یاد کرکے روحانی تسکین ملتی ہے، پیر کرم الٰہی

ہالا (نامہ نگار) معروف مبلغ پیر کرم الہیٰ المعروف دلبر سائیں نے کہاہےکہ روحانی وجسمانی  تسکین نواسہ رسولَ اور ان کے ساتھیوں کی لازوال  قربانی کو یاد کرنے سے ملتی ہے۔ حسینیؓ فلسفہ کو غلط قرار دینے والے خود غلط ہیں آل رسولَ سے محبت سے ہی جنت کا حصول ممکن ہے مٹیاری میں درگاہ سخی ہاشم شاہ میں مٹیاری میلاد مصطفےٰ آرگنائزیشن کے زیر اہتمام نویں شہدائے کربلا کانفرنس سے مولوی سلیم ٹھٹھوی، بشیر احمد،علی رضا چنڈ، ایاز علی اور دیگر نے بھی خطاب کیا۔ دلبر سائیں نے کہاکہ سید الشہداء حضرت امام حسینؓ نے دوران شہادت سجدے میں سر کٹواکر نماز کی اہمیت اور افادیت کو اجاگر کیا۔ کربلا کی قربانی سے دین اسلام کو تقویت ملی۔ نانا کے دین کو سربلند کرنے والے امام حسینؓ کی قربانی مظلوم انسانیت کیلئے مثعل راہ ہے۔ انہوں نے کہاکہ اہلبیت سے دشمنی رکھنے والوں کو جنت نصیب نہیں ہوگی۔  امت مسلمہ فلسفہ حسینی اپنا کر دنیا پر غلبہ حاصل کرسکتی ہے۔ مسلمانوں کو آپس میں لڑانے والے دین کے دشمن ہیں کانفرنس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی شرکاء میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا۔
تازہ ترین