• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میرپورخاص سمیت اندرون سندھ گٹکے اور مین پوری کا کاروبار جاری، نوجوان نسل تباہ

میرپورخاص (نامہ نگار) میرپورخاص سمیت اندرون سندھ بھارتی اور مقامی گٹکے،مین پری کا کاروبار ،اور پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی کا سلسلہ جاری ہے اورحکومت سندھ کی جانب سے سندھ میں  پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے اورشیشہ،گٹکا اور مین پری پر عائد پابندی  پر عمل درآمد کرانے کے فیصلہ  پر تاحال  عمل درآمد شروع نہیں ہوسکا ہے۔ تفصیلات کے مطابق 30ستمبر کو کراچی میں وزیراعلیٰ  سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت  منعقدہ سندھ کابینہ کے اجلاس میں  صوبہ بھر میں پبلک مقامات پر سگریٹ نوشی پر پابندی عائد کرنے کے ساتھ ساتھ شیشہ،گٹکا اور مین پری پر عائد پابندی  کو یقینی بنانے   کے لئیے موثر اقدامات کرنے کا  فیصلہ کیا گیا تھا،جس کاعوامی حلقوں نے بڑے پیمانے پر خیر مقدم کیا تھا،تاہم  سندھ کابینہ کے فصلے تاحال کاغذات میں ہی پھنسے ہوئے ہیں اور کسی ایک  فیصلہ پر عمل دیکھنے میں نہیں آرہا ہے۔ اطلاعات کے مطابق  سندھ کا چوتھا بڑا شہر میرپور خاص  اسمگلنگ شدہ  بھارتی گٹکے اور مین پری کی  ایک بڑی مارکیٹ بنا ہوا   ہے۔ میرپورخاص شہر کے علاوہ ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں اور قصبات میں پان کی کیبنوں، پرچون کی دکانوں اور دیگر مقا مات پر مختلف ناموں سے  گٹکا،مین پری ،21 سو،پان پراک  وغیرہ کھلے عام دستیاب ہے،  تعلیمی ادارے بھی اس سے محفوظ نہیں رہے ہیں جبکہ سرکاری و غیر سر کاری دفاتراورپبلک مقامات پر کھلے عام سگریٹ نوشی جاری ہے۔ عوامی حلقوں کے مطابق پولیس میں موجود کالی بھیڑیں  منشیات ،گٹکے اور میں پری کے  کاروبار کی سربرستی کررہی ہیں اوروہ پولیس کی بدنامی کا باعث بنی ہوئی ہیں۔
تازہ ترین