• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چائے کے پیسے مانگنے پر پولیس کا نوجوان پر تشدد،لاک اپ کر دیا

میرپورخاص(نامہ نگار)  ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک اجڑے پارک میں زندگی  بسر کرنے والے ذہنی مریض نوجوان سے  بعض پولیس اہل کار  آئے دن مفت سر کی مالش کراتے تھے۔ وقوع کے روز نوجوان نے  پولیس اہل کاروں سے مالش کرنے کے لئے چائے کے لئے 20روپے مانگے تو عینی شاہدین کے مطابق پولیس اہلکاروں نے اسے تشدد کا نشانہ بنایا۔ اوراسےمتعدد لوگوں کی موجودگی میں  اپنے ساتھ لے گئے ،اور بعد میں  اسے 90گرام چرس رکھنے کے الزام میں  لاک اپ کردیا گیا۔
تازہ ترین