• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بیگم نصرت بھٹو کی برسی پر نودیرو اور لاڑکانہ میں قران خوانی

لاڑکانہ + نوڈیرو(بیورو رپورٹ+ نامہ نگار) پیپلز پارٹی کی رہنما بیگم نصرت بھٹو مرحومہ کی پانچویں برسی عقیدت و احترام کے ساتھ منائی گئی۔ اس موقع پر پیپلز پارٹی کی جانب سےنودیرو ہائوس اور پیپلز پارٹی ( شہید بھٹو) کی جانب سے لاڑکانہ میں المرتضیٰ ہائوس میں الگ الگ قران خوانی کے اجتماعات منعقد ہوئے جن میں بیگم نصرت بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے قران خوانی کی گئی اور عام لنگر تقسیم کیا گیا۔ پیپلز پارٹی کے کارکنوں نے گڑحی خدا بخش بھٹو میں بیگم نصرت بھٹو کے مزار پر بھی حاضری دی اور فاتحہ خوانی کی۔ اس دوران نوڈیرو ہاؤس میں غریبوں میں لنگر بھی تقسیم کیا گیا ، دوسری جانب پی پی شہید بھٹو کی جانب سے بھی مرحوم بیگم نصرت بھٹو کی برسی نہایت عقیدت و احترام سے  پی پی (ش ب) سٹی آفس نوڈیرو میں منائی گئی۔ اس موقع پر مرحوم بیگم بھٹو کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی گئی جس میں پی پی شہید بھٹو گروپ نوڈیرو کے آرگنائزر محمد سلیم چنہ اور کامریڈ نثار میرانی سمیت دیگر کارکنان نے قرآن خوانی میں شرکت کی۔
تازہ ترین