• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فلم لیس مزریبل پر آسکر ایوارڈ جیتنے کی خوشی نہیں ہوئی تھی،این ہیتھ وے

لاس اینجلس(جنگ ڈیسک) ہولی وڈ اداکارہ این ہیتھ وے نے انکشاف کیا ہے کہ2013میں فلم لیس مزریبل کیلئے ایوارڈ ملنے پر انہیں کوئی خوشی نہیں ہوئی تھی۔گارڈین کی رپورٹ کے مطابق 33سالہ اداکارہ نے یہ اعزاز فلم لیس مزریبل میں اپنے کردار فانتین پر جیتا تھا اور یہ اعزاز حاصل کرنے کے بعد وہ زبردستی مسکرائیں تھی۔این ہیتھ وے کا کہنا ہے کہ میں نے خود کو اس وقت بہت پریشان محسوس کیا تھا، یہ فلم کرتے وقت میریذہنی حالت خرابہوچکی تھی جو ابھی تک سہی نہیں ہوئی،پھر مجھےلوگوں کے سامنے کھڑے ہوکر ایسی خوشی کا اظہار کرنا تھا جو کہ مجھے نہیں ہوئی تھی۔جو غیر پیچیدہ خوشی تھی۔ اداکارہ نے کہا کہ یہ ایک لازمی امر ہے کہ آپ نےآسکر جیتا ہے تو آپ خوش بھی ہوں گے جبکہ مجھے ایسا محسوس نہیں ہوا تھا،مجھے لگا کچھ غلط ہے، میں جتنی مالیت کا گاؤن پہن کر وہاں کھڑی تھی کچھ لوگ ساری عمر اتنی رقم حاصل نہیں کرپاتے اور ایسے دکھ بھرا کردار ادا کرنے پر ایوارڈ جیتا جو انسان ہونے کی حیثیت سے ہمارے اجتماعی تجربات کا حصہ ہے۔اداکارہ نے مزید کہا کہ میں نے ایسا ظاہر کرنے کی کوشش کی جیسے کہ میں بہت خوش ہوں اورایک بڑے موقع پر میرا نام پکارا گیا۔ یہ سچ ہے اور یہ جو ہوا تھا۔مگر آپ نے اس سے کیا سیکھا کہ آپ یہ محسوس کرسکتے ہیں کہ آپ شرمندگی سے مررہے ہیں جبکہ دراصل آپ نہیں مرتے۔این ہیتھ وے نے سولہ برس کی عمر سے اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا، ان کی ڈیبیو فلم پرنسز ڈائریز تھی۔
تازہ ترین