• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

”خدا اور محبت“ نے سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچادی

کراچی(جنگ ڈیسک) عشق اور محبت کی لازوال داستان، ہاشم ندیم کے عالمی شہرت یافتہ ناول ”خدا اور محبت“ پر بننی والی سپر ہٹ سیریل نے سیزن ٹو آن ایئر ہونے سے پہلے ہی سوشل میڈیا پر بھی دھوم مچادی ہے۔ ہفتے کی شب ”خدا اور محبت“ کے آفیشل پیج کی ریچ 750,626 ہوگئی جوکہ کسی بھی ڈرامے کے لانچ ہونے سے قبل سب سے زیادہ ہے۔ ”خدا اور محبت“ کے آفیشل پیج کا ہفتے کی شب تک 225,447 لوگ وزٹ کر چکے ہیں جبکہ 9 ہزار 31 لوگوں اس صفحے کو لائیک بھی کیا ہے۔ اب تک ”جیو ٹی وی“ پر ڈرامے کے دو پرومو لانچ ہوئے جسے آفیشل پیج پر اَپ لوڈ کیا گیا تو اُسے146,929لوگوں نے دیکھا جبکہ799نے شیئر بھی کیا۔ واضح رہے یہ تمام تر اعداد و شمار ڈرامے کے آفیشل پیج کے36گھنٹوں کے ہیں۔ دوسری طرف”خدا اور محبت“ کے مرکزی کردار عمران عباس نے جمعہ کی شام سوشل میڈیا پر لائیو آکر عوام کے سوالات کے جواب دیئے۔ ”جیو ٹی وی“ کے فیس بُک اور ٹوئٹر پر عمران عباس نے اپنی نجی زندگی ، حالیہ مصروفیات اور ڈرامے کے حوالے سے کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ اس گفتگو میں مجموعی طور پر 667,673 لوگ شامل رہے، 321 نے شیئر کیا جبکہ 8,100 نے لائیک اور 97,000 لوگ سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اس گفتگو سے محظوظ ہوئے۔ آخری اطلاعات تک یہ ریچ 120,727 تک جا پہنچی جبکہ لائیکس2100 تک پہنچ گئی تھیں۔ ”خدا اور محبت“ کے پروڈیوسر بابرجاوید ہیں جبکہ ڈائریکٹر سید علی رضا (اُسامہ) ہیں جو کئی شہرہ¿ آفاق ڈراموں کی ڈائریکشن بھی دے چکے ہیں۔ ڈرامے کے کرداروں میں عمران عباس کے علاوہ سعدیہ خان، عثمان پیر زادہ، فردوس جمال ، حفظہ راشد، افضل خان (ریمبو)، کبریٰ خان، ہمایوں اشرف، ایم عبدالقیوم، سما شاہ، سادون ، ہمایوں افضل اور منازہ عارف شامل ہیں۔ سسپنس اور حقیقت کے رنگ سے سجی ”خدا اور محبت“ کے سیزن ٹو کی دلچسپ کہانی اب نئے انداز میں دھوم مچانے کو تیار ہے جسے ناظرین 29اکتوبر سے ہر ہفتے کی رات8 بجے ملاحظہ کرسکیں گے۔
تازہ ترین